تازہ ترین

’فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت کی پالیسی ہے نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے۔ فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے لیکن اس وقت ساری پارٹیاں عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔

 

شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ جس طرف حالات جارہےہیں حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جس ڈار کو معیشت کا ارسطو بنا کرپیش کیا اس نے معیشت کا جنازہ ہی نکال دیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ایٹمی قوت کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسےنہیں۔ جلد سنیں گے کہ تنخواہ اور پینشن کےپیسےنہیں ہیں۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -