جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

شیخوپورہ: بااثر زمین دار نے 16 سالہ لڑکے کے ہاتھ کاٹ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : بااثر زمین دار نے مزدوری سے انکار پر سولہ لڑکے کے ہاتھ کاٹ دیئے، غریب خاندان نے حکام سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں ایک اور انسانیت سوز اور دل ہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، بااثر زمیندار رانا اسرار خان نے مزدوری سے انکار کرنے والے سولہ سالہ لڑکے ابوبکر کے دونوں ہاتھ ٹوکے کے وار سے کاٹ دیئے۔

بااثر شخص نے قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے کئی روز تک لڑکے کو قید میں بھی رکھا، زمین دار کی قید سے فرار ہونے والا ابوبکر انصاف کی دہائی دے رہا ہے۔ ابوبکر کا مجبور باپ بھی اپنے بڑھاپے کے سہارے کے ساتھ ہونے والے ظلم پر لاچار ہے۔

بااثر زمین دار دو بار یوسی ناظم بھی رہ چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں