پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں نے رشتے کا جھانسہ دے کرپورا خاندان اغوا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : کچے کے ڈاکوؤں نےرشتے کا جھانسہ دے کر پورا خاندان اغوا کرلیا، جس میں دو مرد دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے رہائشی خاندان کو رشتے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، مائیکرو کالونی کے رہائشی اعجاز سیال نے خاندان کے 8 افراد کے لاپتہ ہونے کی نیوپند تھانے پر اطلاع دی ہے۔

سکھر پولیس نے بتایا کہ مائیکرو کالونی کے رہائشی خاندان کو شکارپور میں رشتے کا جھانسہ دیکر بلایا گیا لاپتہ ہونے والے خاندان کے آٹھ افراد کو شکارپور کے ناپر کوٹ تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مبینہ طور پر اغوا ہونے والوں میں دو مرد دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، اغوا ہونے والوں میں 16 سالہ مجیب ، 30 سالہ فھیم ، 28 سالہ امبرین 50 سالہ غزالہ ، 5 سالہ عائشہ ، چار سالہ سارا ، 4 سالہ یوسف اور ایک سال کی سمرین شامل ہیں۔

رشتہ دیکھنے کیلئے جانے والا خاندان انڈس ہائی وے پر کرمپور لاڑو کے مقام پر پہنچا، جہاں سے انہیں ایک شخص اپنے ساتھ لے گیا جس کے بعد خواتین نے کال کر کے سکھر میں گھر والوں کو بتایا کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور موبائل نمبرز کے ذریعے لوکیشن معلوم کر رہے ہیں جبکہ شکارپور پولیس سے بھی مسلسل رابطہ کر کے مغویوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں