پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

پولیس نے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور پولیس نے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ باپ اور بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

شکارپور سے سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں ملزم جلال الدین جعفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادو جعفری نے اس کے دو بیٹوں محمد علی اور ساجد حسین کو ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں میں واقع زرعی زمین سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے۔

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گڑھی یاسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری و مبینہ مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

یہ پڑھیں: کراچی: محکمہ ایکسائز کا حاضر سروس انسپکٹر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

ڈی ایس پی گڑھی یاسین منیر احمد پھلپوٹو نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جھوٹا اغو کا ڈرامہ رچانے والے دونوں افراد، محمد علی جعفری اور ساجد حسین جعفری کو تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان محمد علی اور ساجد حسین نے انکشاف کیا کہ ان کا چچا  شہزادو جعفری کے ساتھ خاندانی جھگڑا چل رہا تھا اسی رنجش کی بنا پر انہوں نے والد جلال الدین جعفری کے ساتھ مل کر چچا کو اغوا کے مقدمے میں پھنسانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس نے جھوٹے اغوا کی اطلاع دینے پر ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں