اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

شکارپور: پولیس چوکی پرڈاکوؤں کی فائرنگ، دو اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور : پولیس چوکی پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے لکھی غلام شاہ کےقریب مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق محمودآباد پولیس چوکی پر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود دونوں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں سول اسپتال شکارپورمنتقل کردی گئیں ہیں ۔

ڈاکو فرارہوتےہوئےشہید اہلکاروں کا اسلحہ بھی لےگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہید اہلکار حاجی محمد میاں چنوں جبکہ غلام رسول نوشہروفیروز کا رہائشی ہے۔ پوسٹ ماٹم کے بعد لاشیں آبائی شہروں میں روانہ کر دی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں