site
stats
سندھ

شکارپور:5 افراد کو بلاجواز حراست میں رکھنے پر تھانیدار لاک اپ

شکارپور : ایس ایس پی نے پانچ افراد کو حبس بے جا رکھنے پر ایس ایچ او کو لاک اپ کردیا۔

شکار پور میں ایس ایچ او پرویز مٹھیانی کو پانچ افراد کو حبس بے جا رکھنا مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او کو اپنے ہی تھانے کے حوالات میں بند ہونا پڑا، ایس ایس پی شکار پور ناصر آفتاب نے تھانے پر چھاپے کے دوران حبس بے جا میں پانچ افراد رکھنے پر ایس ایچ او کو لاک اپ کردیا۔

ایس ایس پی شکار پور کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کیخلاف پہلے بھی شکایات موصول ہوئیں تھیں، ایس ایچ او پرویز مٹھیانی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تنزلی کردی گئی ہے۔

پرویز مٹھیانی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top