تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

شکارپور: سندھ کے شہر شکارپور کے نجی اسپتال میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شکارپور کے کرسچن اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امروٹ شریف کی رہائئشی خاتون کے ہاں شادی کے 10 سال بعد چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں میں چاروں بچیاں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بچیاں اور والدہ صحت مند ہیں۔

نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے بھائی نے بتایا کہ یہ بچے شادی کے دس سال بعد اس کی بہن کے لیے پہلے بچے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کے پی کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -