ممبئی: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شیکھر دھون بالی وڈ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں اور ان کے ڈیبیو کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون بہت جلد اداکارہ ہما قریشی اور سناکشی شنہا کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں نظر آئیں گے۔
فلم سے پہلی جھلک سامنے آئی ہے جس میں کرکٹر کو سیاہ پینٹ کوٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں وہ ہما قریشی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رقص کر رہے ہیں۔
شیکھر دھون نے فلم کا حصہ بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا اور میں اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہوگیا۔
بھارتی کرکٹر نے کہا: ’قوم کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی کی زندگی ہمیشہ مصروف رہتی ہے۔ میرے مشغلوں میں اچھی فلمیں دیکھنا بھی شامل ہے۔ جب فلم کرنے کا موقع ملا اور اس کی کہانی پڑھی تو اس نے مجھے پر گہرا اثر ڈالا۔ اس میں معاشرے کے لیے خوبصورت پیغام ہے‘۔
’ڈبل ایکس ایل‘ کی کہانی دو خواتین پر مبنی ہے۔ اسے 4 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



