بھارت کے سابق کرکٹر شیکھر دھون نے گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر یزویندر چہل نے شیکھر دھون کی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
شیکھر دھون اور صوفی شائن دہلی این سی آر میں منعقدہ نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ تقریب میں اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
یزویندر چہل نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے یار کی شادی ہے۔‘
View this post on Instagram
شادی سے قبل جوڑے کی ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں جس کی تصاویر سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ شیکھر دھون اور صوفی شائن 2025 سے ساتھ ہیں جبکہ جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر انہوں نے صوفی شائن سے منگنی کی تصدیق کی تھی۔
View this post on Instagram
صوفی شائن کون ہیں؟
آئرلینڈ میں پیدا ہونے والی صوفی ’پروڈکٹ کنسلٹنٹ‘ ہیں اور اس وقت ابوظہبی میں ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یہ پڑھیں: شیکھر دھون نے منگنی کا اعلان کردیا؟
صوفی شائن نے لمبرک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں 2023 میں عائشہ مکھرجی سے علیحدگی کے بعد یہ شیکھر دھون کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی 11 سال تک قائم رہی اور ان کا ایک بیٹا زور آور ہے۔


