جمعہ, اکتوبر 16, 2026
اشتہار

شیکھر دھون کیلیے دوسری شادی لکی ثابت، کروڑوں کا فائدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے سابق جارح مزاج بلے باز کرکٹر شیکھر دھون کیلیے دوسری شادی لکی ثابت ہوگئی، سابقہ اہلیہ سے قانونی تنازع میں بڑی کامیابی مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سابقہ اہلیہ کو شیکھر دھون کو تقریباً 5 کروڑ 72 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

شیکھر دھون نے حال ہی میں اپنی ساتھی سوفی شائن سے دہلی این سی آر میں شادی کی، جس میں قریبی دوستوں اور کرکٹرز جیسے روہت شرما اور یوزویندر چہل بھی شریک ہوئے۔

شادی کے کچھ دنوں کے بعد ہی شیکھر کو اپنی سابقہ اہلیہ ایشا مکھرجی کے ساتھ جاری قانونی تنازعے میں بڑی کامیابی ملی گئی۔

دہلی کی فیملی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایشا مکھرجی شیکھر دھون کو تقریباً 5.72 کروڑ روپے واپس کرنے کی پابند ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آسٹریلیا کی فیملی کورٹ کا ”پراپرٹی سیٹلمنٹ” کا فیصلہ بھارتی قوانین کے مطابق نہیں ہے، اس لیے ایشا شیکھر سے 16.9 کروڑ روپے کا مطالبہ نہیں کر سکتیں۔

انگلینڈ سے شکست: کپتان سلمان آغا کی فیملی کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

واضح رہے کہ شیکھر اور ایشا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا زورآور ہے۔ 2021 میں دونوں کی علیحدگی ہوئی اور 2023 میں طلاق ہو گئی۔ شادی کے دوران شیکھر نے ایشا کو تقریباً 13 کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں