تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شلپا شیٹھی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُن کے شوہر راج کندرا کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فحش فلم کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ اداکارہ کےشوہر اور معروف کاروباری شخصیت راج کندرا ایک بار پھر نئی مشکل میں پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت نے شلپا شیٹھی اور اُن کےشوہر راج کندرا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا اور دعویٰ کیا کہ اُن کے ساتھ 2014 میں دونوں نے ایک کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے کا دھوکا کیا۔

ممبئی کے تھانے باندرا میں درج کیے گئے مقدمہ میں ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی کا شوہر سے علیحدگی پر غور

ایف آئی آر میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف خان، شلپا شیٹھی اور راج کندرا نے پونے یوتھ یاش بارائی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں دھوکا دہی کی اور اس کی خلاف ورزی بھی کی۔ درخواست گزار کے مطابق یہ معاہدہ جولائی 2014 میں طے پایا تھا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شلپا شیٹھی اور اُن کے شوہر نے فٹنس انٹررپرائز کا ایک منصوبہ شروع کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک بھر کے سرمایہ کاروں کو ماہانہ منافع کا لالچ دے کر رقم وصول کی اور واپسی کے تقاضے پر دھمکیاں بھی دیں۔

مدعی نے جوڑے پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا  تو شلپا اور راج نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ دوسری جانب شلپا شیٹھی ، راج کندرا یا مقدمے میں نامزد افراد کی جانب سے مقدمہ اندراج پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی گرفتاری، شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ رواں برس  19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ممبئی ہائی کورٹ نے انہیں 20 ستمبر کو  ضمانت دی اور پچاس ہزار روپے زر ضمانت جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں