ممبئی (3 ستمبر 2025): معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے 60 کروڑ فراڈ کا مقدمہ درج ہونے پر اہم قدم اٹھا لیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جوڑے پر 2015 اور 2023 کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے میں مالی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔
اس تنازع کے درمیان شلپا شیٹی نے ممبئی میں موجود ریسٹورنٹ بستیاں باندرا (Bastian Bandra) بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اگرچہ انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی مگر جذبانی نوٹ ضرور شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شلپا شیٹی نے راج کندرا سے دولت دیکھ کر شادی کی تھی؟
شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جمعرات ریسٹونٹ کیلیے آخری دن ہوگا، ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، یہ ایک ایسا مقام ہے جس نے ہمیں ان گنت یادیں اور ناقابل فراموش لمحات دیے۔
واضح رہے کہ یہ ریسٹورنٹ بالی وڈ اداکارہ اور رنجیت بندرا کی مشترکہ ملکیت ہے جو 2016 میں قائم کی گئی تھی۔ اس کے بعد 2023 میں اسے باندرہ منتقل کیا گیا۔ کھانے کے علاوہ اس جگہ کو اس کی سجاوٹ کیلیے بھی سراہا جاتا ہے۔
ممبئی کے تاجر دیپک کوٹھاری نے شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف مالی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جوڑے نے 2015 اور 2023 کے درمیان قرض اور سرمایہ کاری کی اسکیم میں 60 کروڑ روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


