ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

دھرمیندر جی، آپ ہمیشہ یاد آئیں گے، شلپا شیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھرمیندر کی موت پر فلم انڈسٹری اور شوبزنس فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت کم لوگوں کو ایسے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، لیکن آپ جیسا بڑا دل کسی کا نہیں ہوسکتا۔

اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ آپ کی صلاحیت، آپ کا وقار، آپ کی خوبصورتی، یہ سب تو بس شروعات تھی، اصل جادو آپ کی عاجزی، سادگی اور مہربانی میں تھا، جس نے ہمارے دلوں کو چھو لیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ ایک حقیقی لیجنڈ تھے، ایک روشن ستارہ، جس نے بے شمار لوگوں کے دلوں میں محبت بوئی۔ دھرمیندر جی، آپ ہمیشہ یاد آئیں گے۔ آپ کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار دھرمیندر گزشتہ روز فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے، ان کی موت سے شائقین اور فلمی حلقے غمزدہ ہوگئے۔

دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 89 سالہ معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کو سانس سے متعلق شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

معروف اداکار کی آخری رسومات پون ہنس کریمیٹریم ممبئی میں ادا کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں