اتوار, نومبر 16, 2025
اشتہار

شلپا شیٹی نے 60 کروڑ فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (7 اکتوبر 2025): ممبئی پولیس کے ایکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا 60 کروڑ فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کا بیان کمپنی ’بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے سلسلے میں ریکارڈ کیا جو اب بند ہو چکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شلپا شیٹی سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر 4 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی جہاں حکام نے ان کی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق مبینہ مالیاتی لین دین کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔

ای او ڈبلیو حکام نے بتایا کہ بالی وڈ اداکارہ نے کئی اہم دستاویزات بھی جمع کروائیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی نے 60 کروڑ فراڈ کا مقدمہ درج ہونے پر اہم قدم اٹھا لیا

یہ تفتیش شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف لوک آؤٹ سرکلر (LOC) جاری کرنے کے چند دن بعد ہوئی کیونکہ وہ بار بار غیر ملکی دورے کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 60 کروڑ فراڈ کیس 14 اگست کو جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس کے مدعی ممبئی کے ایک تاجر دیپک کوٹھاری ہیں۔ انہوں نے جوڑے پر قرضہ اور سرمایہ کاری کے ایک معاہدے میں تقریباً 60 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا۔

دیپک کوٹھاری لوٹس کیپیٹل فنانشل سروسز کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2015 سے 2023 کے درمیان کاروبار کی توسیع کیلیے ان کے مختص فنڈز کو ذاتی استعمال کیلیے منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ راجیش آریہ نے ان کا شلپا شیٹی اور راج کندرا سے تعارف کروایا تھا جب جوڑے کے پاس بیسٹ ڈیل ٹی وی کے 87.6 فیصد شیئرز تھے۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق جوڑے نے ابتدائی طور پر 12 فیصد سود پر 75 کروڑ روپے کا قرض مانگا لیکن بعد میں ٹیکس کم کرنے کیلیے اس رقم کو سرمایہ کاری کے طور پر منتقل کرنے پر راضی کیا، ماہانہ منافع اور اصل رقم کی واپسی کا وعدہ کیا۔

تاہم شلپا شیٹی نے ستمبر 2016 میں بیسٹ ڈیل ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ایک سال بعد کمپنی کے ایک اور معاہدے پر ڈیفالٹ کرنے کے بعد اس کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع ہوئی۔

دیپک کوٹھاری کا کہنا ہے کہ آریہ کے ذریعے رقم واپس حاصل کرنے کی بارہا کوششیں ناکام ہوئیں جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ ایف آئی آر بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعات 403، 406 اور 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں