تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شلپا شیٹھی کے شوہر پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو پولیس نے پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور جے ایل اسٹریم نامی ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا۔

ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ کے شوہر 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں تاہم کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کے شریک مالک ہیں، 2013 میں دہلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا سمیت ان کے ساتھی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک معاہدہ ختم ہوجانے کے سبب ان کی ویڈیوز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -