جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

شلپا شیٹھی کی ”شہزادی“ چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی ”شہزادی شیٹھی کندرا“ اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنی پالتو شہزادی کی تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کر دی جس میں شہزادی کے ساتھ اداکار کے یادگار لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

شلپا شیٹھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرا پہلا بچہ ”شہزادی شیٹی کندرا“ اب اس دنیا میں نہیں رہی، ہماری زندگیوں میں آنے اور 12 سال سے زائد کی بہترین یادیں دینے کا شکریہ۔

اداکارہ نے لکھا کہ تم میرے دل کا ایک ٹکڑا ساتھ لے گئی ہو، میری زندگی میں تمہاری کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، ماں، پاپا، ویان راج، اور سمیشا آپ کو یاد کریں گے۔

شلپا شیٹھی کی پالتو شہزادی کی موت پر ان کے مداح بھی اپنے دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے پالتو شہزادی کی وجہ موت کو بیان نہیں کیا اور نہ اداکارہ اس کبھی منظر عام پر لائی۔ اداکارہ پالتو جانوروں سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں