پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

جاپان میں مقتول شینزو ایبے کی پارٹی جیت گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ایبے کے قتل کے بعد حکمران جماعت نے پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

شینزو ایبے کے قتل کے دو دن بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 76 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

اس کامیابی کے بعد ایوان بالا میں شینزو ایبے کی پارٹی نے اپنی اکثریت برقرار رکھی ہے۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کا سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت

جاپان میں ہر تین سال بعد ایوان بالا کے نصف حصے کے لیے انتخابات ہوتے ہیں اور اس سال ایوان بالا کی 248 سیٹوں میں سے 125 نشستوں کے لیے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے۔

مقامی نیوز کے مطابق وزیراعظم فومیوکشیدا کی حکمران لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے 125 میں سے نصف 63 نشستیں جیت لی ہیں۔ ایل ڈی پی اور اس کی اتحادی کومیتو کو مجموعی طور پر 76 سیٹیں ملی ہیں۔

اس بڑی کامیابی کے بعد آنجہانی شینز ایبے کی پارٹی نے ایوان بالا میں اپنی اکثریت کو برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے شنزو ایبے کو انتخابی ریلی کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سڑسٹھ سالہ شنزو ایبے سب سے زیادہ عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہوں نے دو سال پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں