امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہاز کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز تیل سے لدے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز جنوبی "ہائی وے” سے گزر ہے ہیں آبنائےہرمز کا جنوبی ہائی وے سفر کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
عالمی رہنماؤں کی جانب سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر رد عمل
‘امریکی اور ایرانی حکام نے اتوار کے روز کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے، ایران پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اس اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہونے پر توانائی کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔
معاہدے میں تاخیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عین وقت پر امریکا ایران امن معاہدے میں ہونے والی تاخیر کی وجہ بتا دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا وزیر اعظم نیتن یاہو اگر بیروت پر حملہ نہ کرتا تو اب تک ایران سے معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہوتے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں گالم گلوچ بھی کی، امریکی صدر اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو سے شدید ناراض ہوئے اور کھری کھری سنا دیں۔
ایکسیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا نیتن یاہو کے پاس فیصلے کرنے کی کوئی عقل یا سمجھ بوجھ نہیں ہے، ان کو اس وقت بے وقوفانہ حملے کی کیا ضرورت تھی؟ ٹرمپ نے صاف کہہ دیا نیتن یاہو کے پاس حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا، شہباز شریف کا ایکس پر اعلان


