منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کررہے ہیں، شیری مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ گھریلوتشددکی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کررہےہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری مزاری کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بچوں کی پیدائش کےبعدرجسٹریشن نہ کرانا بہت اہم اور بڑامسئلہ ہے، یوسی سطح پرایسانظام ہونا چاہیے کہ جس کی مدد سے شہریوں کو رجسٹریشن کی ترغیب دی جاسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارےوسائل کم اورمسائل زیادہ ہیں،ناخواندگی،غربت کےخاتمےکے لیے مستنداعداد و شمار کاہوناضروری ہے، جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھاکہ سرکاری اورنجی شعبےکےتعاون سےجلدمثبت تبدیلی لائیں گے جو عام شہریوں کو بھی واضح محسوس ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک کے دہی علاقوں میں ناخواندگی اور غربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے ناموں کا اندراج نہیں کراتے جس کی وجہ سے بچوں کی درست تعداد سامنے نہیں آپاتی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں