اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چین کاجواب بھارت کیلئےبڑادھچکہ ہے،لداخ میں جھڑپ میں20بھارتی فوجی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی پرچین کے جواب سے بھارت کے فاشسٹ ایڈونچرازم کوبڑا دھچکہ لگا ہے، جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے۔
India's fascist adventurism suffers a major blow as China responds to Indian violations across Line of Actual Control (LAC) between China and Indian occupied Ladakh. 20 Indian soldiers killed in the clash.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 17, 2020
یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے۔