شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی -
The news is by your side.

Advertisement

شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کے بارے میں خواجہ آصف کے نازیبا ریمارکس کا معاملہ تھم نہ سکا۔ شیریں مزاری نے اس مسئلہ پر نہ صرف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروائی بلکہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

خواجہ آصف کی جانب سے نازیبا کلمات کہنے پر شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ انہوں نے خواجہ آصف کی جانب سے لکھے گئے خط میں الفاظ کے استعمال پر بھی تنقید کی۔

خواجہ آصف بے شرم اور بے حیا انسان ہیں، شیریں مزاری *

شیریں مزاری نے اسپیکر سے خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے مجھ پر ذاتی حملے کیے جو ناقابل قبول ہیں۔ خواجہ آصف نے معافی نہ مانگ کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔


Minor rift between speaker Ayaz Sadiq and… by arynews

انہوں نے اسمبلی میں خواتین کاکس کی جانب سے معاملے کو نہ اٹھانے پر اس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس کاکس کی بین الاقوامی طور پر الحاق شدہ تنطیموں کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے خواجہ آصف کو لکھ دیا ہے، ان کا جواب آئے گا تو آپ کو بتا دیا جائے گا۔ اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانبداری دیکھنے میں بھی آئی جب انہوں نے کل کے اجلاس میں اس معاملے پر مزید بحث سے منع کردیا جس پر اپوزیشن نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرلیا۔

نازیبا کلمات پر خواجہ آصف کی معذرت، اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ *

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کرنے پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

دوسرے دن خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی جسے شیریں مزاری نے قطعی طور پر مسترد کردیا۔ بعد ازاں اسی معاملے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں