تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

لگتا ہے ہمیں سکھانا پڑے گا، شیری مزاری کا سیالکوٹ واقعے پر شدید ردعمل

اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور خواجہ آصف تشدد پر اتر آئے ہیں،اتنا خوف کس بات کا ہے، لگتا ہے ہمیں سکھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے میں ضلع انتظامیہ کارروائی کے بعد صورتحال گھمبیر ہوگئی ، انتظامیہ کے ایکشن پر شیریں مزاری نے شدید مذمت کی۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پہلے راناثنا دھمکیاں دے رہا تھا اب امپورٹڈ وزیر دفاع بھی خوفزدہ ہو گیا, کیونکہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں سارے پاکستان سے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اور خواجہ آصف پر امن کارکنان پر تشدد پر اتر آئے ہیں، نہتے کارکنان پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اسٹیج کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اتنا خوف کس بات کا کیا یہ اس طرح لوگوں کو روک لیں گے، کیا ایسی پکڑ دھکڑ سے کارکنان گھروں میں بیٹھ جائیں گے، انہوں نے سبق نہیں سیکھا، لگتا ہے ہمیں سکھانا پڑے گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو کوئی نہیں روک سکتا، پولیس سے تشدد اور غنڈہ گردی کروا رہے ہیں، اپنے لوگوں پر پولیس اور ریاست کی دہشت گردی کر رہے ہو؟

شیریں مزاری نے وارننگ دیتے ہوئے کہا بچ کے رہو، کیا کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ماردھاڑرجیم چینج سازش کا حصہ ہے؟ آپ کو قوم کو جواب دینا ہو گا۔

انھون نے راناثنا اور خواجہ آصف اورامپورٹڈ چور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کان کھول کر سن لو، ہمارے جلسے جاری رہیں گے 20 تاریخ کو عمران خان کال دے گا ، ہم نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، آپ کی ابھی سے ٹانگیں کانپ گئیں ابھی تو 20 تاریخ آئی نہیں۔

Comments

- Advertisement -