بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

متنازع ری ٹوئٹ : شیریں مزاری کا امریکی سفارتخانے کی وضاحت پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر شیریں مزاری نے متنازع ری ٹوئٹ پر امریکی سفارتخانے کی وضاحت پر کہا کہ واضح ہو گیا سفارت خانے کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا، امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے امریکی سفارتخانےکی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اتنی تاخیرکےبعدیہ سب کہنامناسب نہیں، واضح ہو گیا سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا۔

آپ کا کسی خاص پارٹی کا ایجنڈا لیکر چلنا ناقابل قبول ہے، امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں، اسٹاف کی ویزہ اسکروٹنی سمیت اس معاملے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب معاون خصوصی ٖڈاکٹر شہباز گل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے ، پہلی بارکسی سفارتخانےنےمنتخب نمائندوں کی تذلیل کی، یہ نا قابل قبول ہے، امریکی سفارتخانےنے امریکی صدر،وزیر اعظم پاکستان پر توہین آمیز ٹوئٹ کیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے معذرت کرلی تھی اور کہا تھا کہ ہمارے ٹوئٹراکاؤنٹ پرکل رات بلااجازت رسائی حاصل کی گئی ، امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی پوسٹنگ یاری ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتا ، ہم کسی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں، جس کا نتیجہ غیر مجاز پوسٹ سے ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں