The news is by your side.

Advertisement

خواجہ آصف بے شرم اور بے حیا انسان ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف کے نازیبا الفاظ سے پکارنے پر شیریں مزاری نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف میں تھوڑی شرم اور حیا ہوتی تو انہیں پتہ ہوتا کہ خواتین سے کیسے بات کی جاتی ہے۔ وہ ایک بے شرم اور بے حیا شخص ہیں۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف میں اگرا ذرا بھی شرم و حیا ہوتی تو انہیں پتہ ہوتا کہ خواتین سے بات کیسے کی جاتی ہے لیکن وہ ایک بے شرم اور بے حیا انسان ہیں۔ میری آواز ان سے بلند تھی۔

شیریں مزاری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ خواجہ آصف کے بیان پر وہ پیچھے ہٹ گئیں، ہمارے بیچ دوبدو مکالمے بازی ہوئی یہاں تک کہ اسپیکر نے ہمیں روکا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کرنے پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

خواجہ آصف ماہ رمضان میں سحری و افطاری میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پالیسی بیان دے رہے تھے جس کے دوران تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جانب سے ریمارکس دیے، اور کئی اراکین نے شور کیا تو خواجہ آصف نے شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے اراکین کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ خود کا گھر سنبھل نہیں رہا اور دوسروں پر تنقید کی جارہی ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاریں کو شور کرنے پر نازیبا لفظ سے بھی پکارا جس پر تحریک انصاف کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔

خواجہ آصف کے نازیاب کلمات کی خواتین ارکان اسمبلی نے شدید مذمت کی ہے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی نوید قمر نے بھی کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی ہم سب کے لیے محترم ہیں، ہم سب کو غیر پارلیمانی الفاظ سے اجتناب برتنا چاہیئے۔ اس سے خود ہمارا مذاق بنتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں