تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

شیریں مزاری نے گرفتار کروانے والے کا نام بتادیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مجھے رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف نے گرفتار کروایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے ہیومن رائٹس شیریں مزاری نے کہا کہ عدالت کو بتاؤں گی کیسے انسانی حقوق کیخلاف ورزی کی گئی، مجھے گاڑی سے کیسے اتارا گیا سب کو بتاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا موبائل بھی لے لیا گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

شیریں مزاری ںے کہا کہ جنہوں نے مجھے گرفتار کیا انہوں نے رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کا نام لیا۔

Comments