تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں۔

پی ٹی آئی کی سابق خواتین ارکان اسمبلی نے تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کر دی۔ عاصمہ قدیر، ظل ہما اور سابق ایم پی اے انیتا محسود نے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے، اینٹی کرپشن کو متعلقہ تھانے میں آمد روانگی سے قبل نوٹ کروانا تھا۔

مزید کہا گیا کہ اینٹی کرپشن نے متعلقہ تھانے کو آگاہ نہیں کیا گیا، اس سارے وقوع کے ذمہ دار حمزہ شہباز ہیں، حمزہ شہباز  و دیگر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔

شیریں مزاری کو آج اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

- Advertisement -