جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

جس بھارتی سیاستدان نے پاکستان کا رخ کیا اس کا کیرئیر ہی ختم ہوگیا، شیوسینا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: انتہا پسند ہندوتنظیم شیوسینا نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنے ہی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، شیوسینا کا کہنا ہے کہ جس نے پاکستان کا دورہ کیا اس کا سیاسی کیرئیر ختم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے دورہ پاکستان پر نریندری مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس بھارتی سیاستدان نے پاکستان کا رخ کیا اس کا کیرئیر ہی ختم ہوگیا، ایل کے ایڈوانی اوراٹل بہاری واجپائی اس کی مثال ہیں۔

شیوسینا کا کہنا ہے کہ مودی یقیناً واجپائی جیسا انجام نہیں چاہئیں گے، مودی کے پاکستان جانے سے دنیا کو غلط تاثرگیا ایسا لگا کہ بھارت دباؤ میں ہے۔

مودی کے اس متنازعہ قدم نے ملک کی ساکھ کے بارے میں سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں