تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غیراخلاقی حرکت سے انکار، ایس ایچ او کا لڑکی کے گھر پر دھاوا

خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال میں غیراخلاقی حرکت سے انکار کرنے پر ایس ایچ او نے لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال کے علاقے مخدوم پور میں غیراخلاقی حرکت سے انکار پر ایس ایچ او ظفر اقبال نے لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا، ڈی پی او خانیوال نے واقعے کا نوٹس لےلیا۔

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او نے تعلقات قائم کرنے کا کہا، ماں کے سامنے ڈانس کی فرمائش کی اور انکار پر تشدد کیا۔

متاثرہ لڑکی صائمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او گھر سے نقدی، زیورات بھی چوری کرکے لے گئے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا تو وہ حشر کروں گا کہ ساری زندگی یاد رکھو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او لڑکی کو دو ماہ سے تنگ کررہا تھا، غلط قسم کے پیغامات، ویڈیوز کے ذریعے لڑکی کو دوستی کرنے کے لیے کہا جارہا تھا۔

ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ آج صبح ہی میرے علم میں واقعہ آیا ہے فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے، متعلقہ افسر کو معطل کردیا ہے، مزید انکوائری جاری ہے۔

ڈی پی او خانیوال کے مطابق ثبوت سامنے آنے کے بعد متعلقہ افسر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، ثبوت ملے ہیں کہ پولیس افسر اور خاتون رابطے میں تھے، مکمل انکوائری ہوجائے تو سارے ثبوت سامنے آجائیں گے، تفصیلی انکوائری ہونے کے بعد بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -