اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سابق کرکٹرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی ٹی 10 لیگ کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق کرکٹرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی ٹی 10 لیگ کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے متنازع ٹی 10 لیگ کی مخالفت کردی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھی متنازع ٹی ٹین لیگ پر تحفظات برقرار ہیں۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ کی شفافیت پر شبہات ہیں، آئی سی سی کو ٹی 10 لیگ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

شعیب ختر نے کہا کہ ٹی 10 جیسی لیگز کی بہتات سے عالمی کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 10 لیگ پر غور کرے۔

دوسری جانب ٹی 10 لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر تذبذب کا شکار ہے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت مانگی ہیں، جواب ملنے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: آل راؤنڈرعماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی متنازع ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا تھا، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے بے شمار خدمات ہیں، ٹی ٹین کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں