منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو سیاست میں جانے کا مشورہ دے دیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہد آفیدی کرکٹ کے بعد 100 فیصد سیاست میں جائیں گے۔

شعیب اختر نے ایک کرکٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا اس کے لیے سیاست سے دور ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب یہ رواج بہت کم ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا۔

پی ایس ایل سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ مجھے بھارت میں گینگسٹر کے تین کردار آفر ہوئے تھے مگر منع کردیا، اگر موقع ملتا تو ریشم اور ریما دونوں کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرنا چاہتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں