پاک بھارت ٹاکرا اپنے اختتام کو پہنچا مگر شعیب اختر اور بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کے درمیان جاری نوک جھونک تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد راولپنڈی ایکسپریس نے ہر بھجن سنگھ گذشتہ روز کی گئی گفتگو کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہربجھن واک اوور لینا ہے، نہیں لینا، تو چلو کوئی بات نہیں، یہ میچ ہے، انجوائے کرو اور اب برادشت بھی کرو۔
Haanji? Walk over chahiye tha @harbhajan_singh ? pic.twitter.com/6XSc5cpcPp
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 24, 2021
شعیب اختر کی جانب سے یہ مختصر ویڈیو کلپ اس تناظر میں جاری کیا گیا جب گذشتہ روز ایک پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا’
ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے۔
جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہت تگڑی ہے اور بہترین فارم میں ہے۔