تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شعیب اختر اور شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں بتارہے ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی سے کون کون سے مسائل ہیں۔

شعیب اختر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ آفریدی مجھ سے بھی زیادہ برے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں شاہد آفریدی سے جو مسئلہ ہے وہ یہ کہ یہ مجھ سے بھی زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ شاہد آفریدی ان سے زیادہ مشہور ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ انہیں شاہد آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ ان کے بال مجھ سے زیادہ ہیں۔

شعیب اختر کے یہ کہنے پر وہاں موجود شاہد آفریدی اور دیگر لوگ بھی مسکراتے رہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کی پوسٹ کو شاہد آفریدی سے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت شکریہ شعیب، آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ بہت اچھا لگا، اور آپ کو فٹ دیکھ کر بھی بہت اچھا لگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اختر اور شاہد آفریدی کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -