جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

’’آسٹریلیا نے بھارت کو مارا نہیں ، گھسیٹا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹا ر شعیب اختر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کی شکست پر دلچسپ تبصرے کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ’گالف کھیلنے گئے تھے واپس آئے تو میچ ختم ہوچکا تھا‘، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا نے بھارت کو مارا نہیں گھسیٹا ہے، بھارت کو پھینٹی پڑی ہے۔‘

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں یہ شکست کبھی نہیں بھولے گا، میچ لگایا تو سمجھا 369 اسکور ہے، حقیقت میں 36 پر 9 آؤٹ تھے۔‘

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں آج بھارت کی ورلڈ کلاس بیٹنگ کا بھرم ٹوٹ گیا، بھارت کے سورما ایک ایک کر کے ڈھیر ہو گئے، پلک جھپکتے میں پوری ٹیم 36 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈیلیڈ میں بھارتی ٹیم کی بساط 36 پر لپٹ گئی جبکہ آج ہی کے دن چار سال پہلے بھارت نے اپنا سب سے زیادہ 759 بنایا تھا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، میچ میں پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے بالترتیب 4 اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں