شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر مقرر

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر مقرر کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موٹروے پولیس کے آئی جی کلیم امام اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی۔
شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر کو کلیم امام سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Proud to be associated with Motorway Police of Pakistan as an ambassador. Will InshAllah play my part in creating awareness about road safety & inform people about traffic laws. We should all become an example for citizens to abide by laws#motorway #pakistan #RawalpindiExpress pic.twitter.com/Z8UaY0310N
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 21, 2021
شعیب اختر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بطور سفیر پاکستان موٹروے پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، انشا اللہ عوام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔
شعیب اختر کی پوسٹ پر ان کے مداح موٹروے پولیس کا سفیر بننے پر انہیں مبارک باد پیش کررہے ہیں۔