پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی خاتون اینکر کو کھری کھری سنادیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ایشان کشن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ پڑھیں: پاک بھارت میچ اب بڑا مقابلہ نہیں رہا، سارو گنگولی
تاہم بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں خاتون اینکر سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں انڈر 19 کا میچ دیکھنے گیا تھا اور روہت شرما کی تعریف کی تھی ہم نے اس طرح کی مثالیں سیٹ کرنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہم سے میچ ہی نہیں کھیلو، آتے ہو اور ہینڈ شیک نہیں کرتے گورے کیا سوچیں گے، دونوں کس قسم کی قومیں ہیں۔
جب خاتون اینکر نے کہا کہ آپ کو دوسرا نظریہ دیکھنا ہوگا، جواب میں شعیب نے کہا کہ یہ سیاسی پروگرام نہیں ہے، یہ اسپورٹس کا شو ہے اگر میں بات کرنے پر آیا ایک لاکھ باتیں ہیں۔
View this post on Instagram
شعیب اختر نے کہا کہ یہ غلط طریقہ ہے میں کیسے کسی سے ہاتھ نہ ملاؤں، یہ ٹھیک نہیں ہے اگر نہیں کھیلنا تو کھیلو ہی نہیں اور پیسے بھی چھوڑ دو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی پی ایل کا ایک سیزن کھیلا اس کے بعد نہیں کھیلے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


