پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر بھارتی مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے دفاع میں آگئے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کےساتھ کھڑا ہوں جو ان کے خلاف باتیں کی گئیں غلط ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کےساتھ بہت غلط کیا جا رہا ہے انہوں نے بھارت کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے انہیں صرف مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=IBu6-DClTaQ
انہوں نے کہا کہ کل پاکستان نے بتایا کہ ہم عالمی کھلاڑی ہیں اور کرکٹ جانتے ہیں بھارت اپنی وجہ سے ہارا ہے بھارتی ٹیم پر بھارت کا ہی دباؤ تھا ہم بڑی باتیں نہیں کرتی ہم میدان میں کھیل کر دکھاتےہیں۔
سابق اسپیڈاسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈی مورالائز کیا گیا عالمی ٹیمیں یہاں آنےکو تیار نہیں ہمیں یہ میچ کھیلنا اور جیت کردکھانابہت ضروری تھا، مورال بوسٹر کیلئےہمیں یہ میچ جیتنابہت ضروری تھا بھارتیوں کو جانتا ہوں باتیں بڑی کرتےہیں اورکچھ نہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا کہ پاکستان بھارت کی سیریز ہوتی نہیں اس لیے یہ میچ ضروری تھا کل جس قسم کا میچ کھیلاگیابہترین ٹیم ورک تھا بابراعظم نےجس طرح کپتانی کی زبردست تھی پاکستان کی کل بولنگ کوبہت انجوائےکیا ہم نے میچ جیتاہےاور بھارتی میڈیا کو جواب مل گیاہے۔