The news is by your side.

Advertisement

‏’شعیب اختر ہیرو ہیں جو واقعہ ہوا مذمت کرتا ہوں‘‏

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہا ہے کہ عرصے بعد خوشی ہوئی جب ہمارے ‏جوانوں نے دشمن کو ہرایا شعیب اختر ہمارے ہیروہیں جو واقعہ ہوا مذمت کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہا کہ پاکستان واحدریاست ہےجو ‏نظریےکےتحت بنی ہے بھارت دنیا کے چہرے پر سب سےبڑی ہائپوکریسی ہے محمدشامی ‏کومسلمان ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان میں کبھی ہندو،سکھ، عیسائی کیخلاف ‏ایسی مہم نہیں چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اورعمرفاروق جیسےلوگ بھی مان گئےقائداعظم ٹھیک تھے نہرو دنیا ‏کا سب سےبڑا بہروپیا تھا جو خون بہا ان کی وجہ سےبہا۔

اینکر کے رویے پر شعیب اختر نے خاموشی توڑ دی

علی محمد خان نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں ریپ کوجنگی ٹول کےطور پر استعمال کرتاہے ‏کشمیرصرف کشمیریوں کامسئلہ نہیں بلکہ یہ پاکستان پرقرض ہے آدھاکشمیر ہم نےآزاد کیا تھا اور ‏باقی کشمیر کو آزاد کرنے والےتھے اقوام متحدہ ہم نہیں گئےتھےبلکہ نہرووہاں پاؤں پڑنےگیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ ہم پاکستانیوں نےنقصان پہنچایا حکمرانوں ‏کےپاس حل ہوتاتو70سال پہلے یہ مسئلہ حل ہوتا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں