تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شعیب اختر کا بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے حوالے سے بڑا دعویٰ

ممبئی: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ روہت شرما کپتانی میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما کپتانی سے لطف اندوز نہیں ہو رہے اور ایسا لگتا ہے کہ روہت کپتانی لے کر پھنس گئے ہیں۔

شعیب اختر نے کہاکہ وہ دباؤ محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹنگ فارم بھی خراب ہے۔

شعیب اختر نے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کی، بلکہ گجرات ٹائٹنز کو 2022 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل بھی جتوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانڈیا ہندوستان کے اگلے T20 کپتان بننے کے مضبوط دعویدار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

Comments

- Advertisement -