تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

شعیب اختر نے آج کے دن کیا کارنامہ انجام دیا تھا؟

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2002 میں آج ہی کے دن کیریئر کی شاندار بولنگ کروائی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شعیب اختر کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کروائے گئے شاندار بولنگ اسپیل کی یاد تازہ کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آج کے دن 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شعیب اختر نے کیریئر کی شاندار بولنگ کی تھی۔

شعیب اختر نے اپنے اس شاندار بولنگ اسپیل میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے اس طوفانی اسپیل کی بدولت پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم کو 153 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -