ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

شعیب اختر کا بھارتی ٹیم پر طنز، نئی بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی ٹیم پر طنز کردیا جس کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ بھارت محلے میں اس امیر بچے کی طرح ہے جو غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ جیتنا صرف میں نے ہے۔

بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، 8 ٹیموں میں سے 4 رکھ لیتے ہیں، پھر انہی میں سے 3 کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا، انہوں نے کرکٹ کو خراب کر دیا ہے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ شائقین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں طاقت کا توازن واقعی ایک مسئلہ ہے، جبکہ دیگر مداحوں نے بھارت کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی میں صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا تھا، سیمی فائنلز اور فائنل بھی بھارت میں ہی منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں