تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جب 15 سالہ بابر اعظم نے کیا شعیب اختر کا سامنا

لاہور: قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر کی بولنگ کا سامنا کرنے سے متعلق بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ مجھے یاد ہے پاکستان اے ٹیم اور انڈر 15 ٹیم کے کیمپ کے دوران ہم نیٹ میں پریکٹس کررہے تھے اس دوران وہاں شعیب اختر بھی بولنگ کرنے کے لیے کبھی کبھار آیا کرتے تھے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر نے خبردار کیا تھا کہ میں گیند کو فل پچ کروں گا، اسے صرف روکنا ڈرائیو نہ مارنا۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں نے شعیب اختر کی پہلی دو گیندوں کو روکا اور تیسری پر ڈرائیو کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیو کھیلنے پر شعیب اختر نے مدثر نذر بھائی سے کہا کہ مجھے ایک نئی گیند لاکر دیں میں اسے دکھاؤں گا، جس پر مدثر بھائی نے کہا کہ بابر نیٹ سے نکل جاؤ ورنہ یہ تمہیں مار ڈالے گا۔

مزید پڑھیں: ’’شعیب اختر کا سامنا کرنا ’ڈراؤنے خواب‘ کی طرح تھا‘‘

دوسری جانب شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس وقت بھی با صلاحیت تھا اور اب بھی باصلاحیت ہے، اس نے بڑی بہادری سے میری بولنگ کا سامنا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں شعیب اختر کا سامنا کرنا ڈراؤنے خواب کی طرح تھا، میں نے سوچا تھا اس دن میں مارا جاؤں گا۔

تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ متعدد فاسٹ بولرز کھیلے ہیں، 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی گیند بھی کھیلی ہیں لیکن ایک بار جب میں شعیب اختر کا سامنا کیا تو میں ڈر گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -