تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری کردیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فلم کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 178، 247 اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے دور میں کئی نامور بلے بازوں کو خطرناک باؤنسرز کرکے زخمی بھی کیا جن میں برائن لارا، سارو گنگولی، گیری کرسٹن شامل تھے۔

انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کی تھی جو اب تک عالمی ریکارڈ ہے۔

Comments

- Advertisement -