The news is by your side.

Advertisement

شعیب اختر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں

راولپنڈی: دنیا بھر میں بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق راوالپنڈی ایکسپرے آج اپنی 45ویں سالگرہ منارہے ہیں، شعیب اختر کو تیزترین گیند کروانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹسمین بھی شعیب اختر کے آگے بے بس ہوا کرتے تھے۔

جنم دن کے موقع پر آئی سی سی، قومی کرکٹرز، لیجنڈری کھلاڑیوں سمیت مداح بھی شعیب اختر کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کررہے ہیں، کئی شائقین کرکٹ نے اپنی سوشل میڈیا وال پر جنم دن کے خوبصورت پیغامات سجائے۔

شعیب اختر کو کس بات پر غصہ دلایا تھا؟ سابق کھلاڑی نے بتادیا

سابق فاسٹ بولر نے 2003 کے عالمی کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر اپنا نام تاریخ میں درج کروایا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں لیں، 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

انہوں نے اپنا اولین ٹیسٹ 1997 میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا، اس بے بدل بولر نے 163 ون ڈے میچز میں 247وکٹیں اپنے نام کیں۔ 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں