The news is by your side.

Advertisement

شعیب اختر نے کسے بھارتی ٹیم کا مستقبل کا کپتان قرار دیا؟

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اسپورٹس ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہاردک پانڈیا نے فرنچائز ٹیم کے قیادت سنبھالی ہے وہ جلد اپنی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے اور میں اسے مستقبل کا کپتان دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں آئی پی ایل میں پہلی بار متعارف ہونے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بطور کپتان ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر شعیب اختر نے کہا کہ ہاردک بھارتی ٹیم کے کپتان بننے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا وطن واپسی پر مشکل میں آگئے

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ روہت شرما کب تک بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے لیکن ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر اسے ضرور کپتان بنانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی بالکل آسان نہیں ہے لیکن ہاردک نے خود کو ثابت کیا ہے اب اہم یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس اور بولنگ پر توجہ دے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں