تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شعیب اختر نے مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی اعزازی دعوت پر بطور ’اسٹیٹ گیسٹ‘ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

شعیب اختر نے مسجد نبوی ﷺ کے مناظر کی خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی ابھی مدینہ شریف پہنچا اور مسجد نبوی ﷺ کو براہ راست دیکھنے کے لیے کمرہ حاصل کرنا بہت خوش قسمتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے اس سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بتارہے تھے کہ اب مکہ سے مدینہ شریف کی جانب سفر کا آغاز کیا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘اب راولپنڈی ایکسپریس حرمین بلیٹ ٹرین پر جارہے ہیں جو 8 گھنٹے کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے کرے گی ‘۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ ‘ میں نے اس سے قبل اتنا بہترین ٹرین اسٹیشن دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھا’۔

یہ پڑھیں: ’حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم‘ شعیب اختر نے روح پرور مناظر شیئر کردیے

ان کا کہنا تھا کہ ‘سعودی انتظامیہ نے عازمین حج کی آمد و رفت اور دیگر معاملات کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں ، میں اب مدینے کی زیارت کے لیے جارہا ہوں اور واپس آنے کے بعد حج کی تیاری کروں گا’۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ عمرہ ادا کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 جولائی کو شعیب اختر نے احرام پہنے اپنی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کی تھیں اور بتایا تھا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -