پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم کی اپنی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ جاری ہے ایسے میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اسٹیڈیم کی اپنی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری ٹیسٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے جوتوں سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں شعیب اختر نے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بتایا کہ وہ جوتوں میں تین موزے پہنتے ہیں جبکہ ان کے ہر جوتے کی قیمت 500 پاؤنڈ ہے۔

شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ میرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2006 میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔‘

سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’تقریبا 13 برسوں بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔‘

واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں