تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم‘ شعیب اختر نے روح پرور مناظر شیئر کردیے

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مکہ کلاک ٹاور سے طواف کعبہ کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی اعزازی دعوت پر بطور ’اسٹیٹ گیسٹ‘ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

شعیب اختر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مکہ کلاک ٹاور کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے ہیں اور وہاں سے خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر دکھا رہے ہیں۔

ویڈیو پر شعیب اختر نے سبحان اللہ کا کیپشن بھی درج کیا جب کہ ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی روح پرور مناظر کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شعیب اختر نے احرام پہنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اطلاع دی تھی جس میں بتایا تھا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -