تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انگلینڈ کے خلاف سارے بولرز کھلانے ہیں؟ شعیب اختر برس پڑے

راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے، پہلے ٹیسٹ سے قبل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سارے بولرز ہی شامل کرلیے گئے ہیں، اگر ہار گئے اور تنقید ہوگی تو کیا جواب دیں گے، 40 لڑکوں میں سے یہ لوگ 11 لڑکے بھی صحیح سلیکٹ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ غلط انتخاب کی وجہ سے ٹیسٹ میچ ہار جاتے ہیں تو سخت تنقید ہوگی۔ اگر 40 کھلاڑی چلے گئے ہیں اور وہاں سے بھی آپ کو مناسب ٹیسٹ اسکواڈ نہیں ملتا ہے ، تو آپ کیا کرسکتے ہیں۔ مجھے انتظامیہ پر افسوس ہے لیکن انہیں اپنی بہترین الیون کو منتخب کرنا چاہئے.

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا ٹیسٹ بدھ ، 5 اگست کو مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلے گا ، آخری دو ٹیسٹ جمعرات 13 اگست اور جمعہ 21 اگست سے کھیلے جائیں گے ۔

اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جن میں پاکستان ٹیم: اظہر علی (کپتان) ، بابر اعظم (نائب کپتان) ، عابد علی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، امام الحق ، عمران خان ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، سہیل خان ، عثمان شنواری ، وہاب ریاض، یاسر شاہ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -