پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر جن سے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بلے باز ڈرتے رہے وہ خود بیل سے ڈرتے ہیں۔
پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹ کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی جب کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار قریب ہونے کی مناسب سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انکشافات بھی کر ڈالے۔
شعیب اختر نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ قربانی کیلیے صرف بکرے لاتے ہیں کیونکہ بیل سے ڈر لگتا ہے کہ اگر کھل گیا تو اس کو کون سنبھالے گا؟
- Advertisement -
سابق پنڈی ایکسپریس نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر ان کا معمول ہے یہ وہ بکرے قربان کرنے کے فوری بعد ورزش کے لیے نکل جاتا ہوں، کیونکہ اس وقت گراؤنڈ میں کوئی نہیں ہوتا تو سکون سے اکیلے میں ورزش کرتا ہوں۔