سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا shoaib akhtar
The news is by your side.

Advertisement

شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی خاتون اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شعیب اختر کے جھاڑ پلانے پر بھارتی اینکر لائن پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ پر تبصرے کے لیے بھارتی چینل کی اینکر نے شعیب اختر کو ٹیلیفون لائن پر لیا اور پاکستان کی شکست پر کہا کہ شعیب میں آپ کو بتانا چاہ رہی تھی کہ ہمارے یہاں پاکستان کی ہار کے بعد جشن کا سماں ہے اور سو گھنٹے پہلے جس طرح دھلائی ہوئی تھی پاکستان کی آج پھر سے دھلائی کے لیے تیار ہوکر آرہے ہیں نہ آپ کے کھلاڑی۔

یہ سننا تھا کہ شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا ڈالی، راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ مجھے نہیں پتا آپ کا نام کیا ہے خاتون، میں آپ کی بڑی عزت کرتا ہوں اگر آپ تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے سوال کریں گی تو میں آپ کو جواب دوں گا، اگر آپ یہ کہیں گی دھلائی ہوگئی یہ ہوگیا وہ ہوگیا، آپ مجھ سے کرکٹ کے سوال کریں میں آپ کو کرکٹ کے جواب دوں گا۔

یہ سننا تھا کہ اینکر نے لائن پر آتے ہوئے کہا کہ ناراض نہیں ہوں یہ بائیں کہ پہلا میچ یکطرفہ ہوگیا تھا اس بار پاکستان کی ٹیم تیاری کے ساتھ آرہی ہے بھارت کا سامنا کرنے کے لیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ جی آپ مجھ سے اس طرح کے سوال کریں آپ کے سامنے کوئی ہریانہ کا کرکٹر نہیں بیٹھا ہے شعیب اختر بیٹھا ہے، تمیز سے بات کریں گی تو تمیز کا جواب دوں گا۔

واضح رہے بھارتی ٹی وی پروگرام میں بھارت کی جانب سے گوتم گھمبیر اور سندیپ پاٹیل موجود تھے لیکن شعیب اختر اور خاتون اینکر کے درمیان ہوئی نوک جھونک پر انہوں نے بھی چپ سادھ رکھی۔

خیال رہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ یکطرفہ مقابلے کے بعد ہار گیا تھا، جبکہ مذکورہ پروگرام دوسرے میچ سے قبل کا ہے جس پر پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کیا جارہا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں